پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی کے متعلق پھیلنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
پیر کو ایکس پر بلاول بھٹو نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ’میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان میرا خاندان کرے گا۔‘
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ’سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا ہے، نہ ہی میں کسی شہزادی گلوریا کو جانتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں
سڑکوں کی دھلائی، سخت سکیورٹی اور پہلی ایئرایمبولنس سروس کا افتتاح، بلاول بھٹو کے دورہ کوئٹہ میں کیا خاص ہوا؟
کشمیر میں ڈیڈ لاک برقرار، بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں خواجہ آصف پر تنقید
ریاست ہرمز کھلوا سکتی ہے تو کشمیر بھی کھلوا دے: بلاول بھٹو زرداری
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سوشل میڈیا تماشا ہے جو اصل ایشو سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔‘
’سانحہ پمز میں پاکستان کے درالحکومت میں 14 بچے فوت ہوئے، ایک وزیر جو پاکستان کا گورباچوف بننا چاہتا ہے ہمارے ملک کے تیس ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، یہ وزیر ایک ہسپتال نہیں سنبھال سکتا ہے، یہ وزیر لاہور کے بزنس مینوں سے کہہ رہا ہے صوبے بناؤ اور چلاؤ۔‘
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ’یہ وزیر اس وقت کہہ رہا ہے جب سندھ اسمبلی اس معاملے پر ایک جرات مندانہ موقف لے رہی ہے۔‘
خیال رہے اس سے قبل لوکل میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ بلاول بھٹو اور صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو کی ممکنہ منگنی کے سلسلے می

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں